کھیلوں کی ثالثی عدالت اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سات سالہ پابندی کے خلاف کرکٹر محمد آصف کی اپیل کی سماعت پانچ فروری سے شروع کرے گی۔
سوئٹزرلینڈ میں کھیلوں کی ثالثی عدالت تین روزہ سماعت پانچ سے سات فروری تک کرے گی۔ محمد آصف کے وکیل روی ساکل کے مطابق محمد آصف کویقین ہے کہ انہیں انصاف ملے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے موکل کا موقف واضع ہے کہ ان پر عائد سات سالہ پابندی غیرقانونی ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں پاکستان کے تین کرکٹرز سلمان بٹ پر دس سال، محمد آصف پر سات سال اور محمد عامر پر پانچ سال کی پابندی عائد کی تھی جبکہ لندن کی عدالت نے تینوں کو مجرم قرار دیتے ہوئے جیل بھی بھیجا تھا۔