اگر سابق صدر پرویز مشرف غدار تھے تو اکتیس مارچ دو ہزار آٹھ کو ان سے حلف لینے والی وفاقی کابینہ آرٹیکل چھ سے کیسے بری ہو گئی۔ الطاف حسین
لندن سے جاری ہونیوالے ایک بیان میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ اکتیس مارچ دوہزار آٹھ کو چوبیس رکنی وفاقی کابینہ نے پرویز مشرف سے حلف لیا،،، کابینہ میں گیارہ وزراء کا تعلق پیپلزپارٹی، نو کا نون لیگ، دو کا اے این پی، ایک کا جے یوآئی اور ایک کا تعلق فاٹا سے تھا،،، انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے بھی وزارت عظمیٰ کا حلف پرویز مشرف سے لیا،،، اگرپرویز مشرف غدار تھے تو وفاقی کابینہ اور وزیراعظم نے ان کے ہاتھوں حلف کیوں اٹھایا،،، الطاف حسین نے کہا کہ غدار کے ہاتھوں حلف اٹھانے والے آرٹیکل چھ کی کارروائی سے کیسے بری ہو گئے۔