سندھ میں ایک سو پچاسی ارب روپے کی ترقیاتی اسکیمز کے لئے رقم جاری ہونے کے باوجود پچاس فیصد منصوبے دو ہزار تیرہ میں مکمل نہ ہوسکے۔ وزیر اعلی قائم علی شاہ نے متعلقہ افسروں سے رپورٹ طلب کرلی۔
وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا ۔ جس میں صوبے میں جاری ترقیاتی اسکیمز پر کام کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات نے بریفنگ میں بتایا کہ ایک سو پچاسی ارب روپے مختلف ترقیاتی اسکیمز کے لئے مختص کیے گئے۔تین سو تیرہ ترقیاتی اسکیمز کے لئے رقوم جاری کردی گئی ہیں ۔لیکن دسمبرد و ہزار تیرہ تک پچاس فیصد منصوبے مکمل نہیں ہوئے ۔اس موقعے پر وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ جاری منصوبوں میں ناقص میٹریل کا استعمال روکنے کے لئے متعلقہ افسرسخت مانیٹرنگ کریں۔انہوں نے انہوں نے تمام محکموں کے انتظامی افسروں سے جامع رپورٹس آئندہ اجلاس میں طلب کر لیں۔