جب تک اداروں کوآزاد نہیں کریں گے،کام نہیں چلےگا۔ خسارے کے باوجود مزدوروں کوان کاحق دیں گے: خواجہ سعد رفیق

لودھراں سے رائیونڈ تک ڈبل ریلوے ٹریک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ریلوے ٹریک کو ڈبل کرنے کا کام دوہزار تیرہ میں شروع کیا گیا تھا۔ طویل انتظارکے بعد کراچی اور لاہور ٹریک کو دو رویہ بنانےمیں کامیاب ہوگئے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف نئےپنجاب کی تعمیرکے معمار ہیں۔ شہباز شریف وزیراعلیٰ ہونےکےساتھ سیاسی استاد بھی ہیں۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ جب تک اداروں کوآزاد نہیں کریں گے،کام نہیں چلےگا۔ ریلوے کا ساڑھے تین ارب روپےسالانہ خسارہ کم کیاجارہا ہے۔ ٹریڈ یونین لیڈروں نے پچیس سال میں کام کو ہاتھ نہیں لگایا تھا۔ محنت کشوں نےمطالبات کی بجائےکام کرنا شروع کردیا ہے۔
چند روزمیں لیبربینیفٹ فنڈ کا اعلان کریں گے۔ انکا کہنا تھا کہ خسارےکے باوجود مزدوروں کوان کاحق دیں گے۔ ڈھائی سال میں ڈیڑھ کروڑمسافرٹرین کےسفرکےلیےواپس آئےہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تمام ٹرینوں کو مرحلہ وار اپ گریڈ کررہے ہیں جس پر ڈھائی سے تین سال لگیں گے ۔