لاہور کی مقامی عدالت نے حاملہ خاتون کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار اس کے شوہر ملزم عثمان کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

تفتیشی افسر نے ملزم کو سخت سیکیورٹی میں عدالت پیش کیا، ملزم کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اس کے مؤکل کا قتل کے واقعے سے کوئی تعلق نہیں، اسے جان بوجھ کر مقدمے میں ملوث کیا گیا ہے، ملزم تفتیشی آفسر کا کہنا تھا کہ ملزم سے آلہ قتل کی برآمدگی اور مزید تفتیش کرنا ابھی باقی ہے، لہذا اسے مزید جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے، عدالت نے ملزم کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، ملزم کے خلاف تھانہ ریس کورس میں حاملہ بیوی کو قتل کے الزام میں مقدمہ درج ہے ۔۔