رحیم یار خان کے شیخ زید ہسپتال میں تین روز گزرنے کے باوجود بھی انسولین مہیا نہ ہوسکی جس سے شوگر کے مریضوں کا شدید مشکلات کا سامنا ہے

رحیم یارخان کے شیخ زید ہسپتال کے او پی ڈی میں شوگر کے مریضوں کا رش نظر آتا ہے لیکن ادویات کے فقدان کے باعث انہیں بغیر علاج کے لوٹنا پڑتا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے انسولین ختم ہے کا چارٹ او پی ڈی کے باہر آویزاں کر دیا گیاگڈ گورننس کی دعویدار پنجاب حکومت مریضوں کو ادویات فراہم کرنے کےبجائے اہم مسئلے پر خاموش تما شائی بنی ہوئی ہے۔ ہسپتال میں انسولین سمیت شوگر چیک کرنے کی اسٹریپ بھی ختم ہو چکی ہیں ۔ دوردراز سے آنیوالے شہری علاج کی سہولت نہ ملنے سے پریشانی کے عالم میں دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ۔ شہریوں نے وزیراعلی پنجاب سے مسئلے پر نوٹس لینے کی اپیل کی ہے