پاینگ یانگ نے سیئول کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے منفی پروپیگنڈا بند نہ کیا تو جنگ کیلیے تیار رہے

تین روز قبل ہائڈڑوجن بم کا دھماکہ کرکے دنیا کا منہ چڑانے والا شمالی کوریا اب آہستہ آہستہ پر پرزے نکال رہا ہے ،،شمالی کوریا کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ مغرب اور امریکہ ہمارے ہائڈروجن بم ٹیسٹ کو ناکام قرار دیتے رہے جبکہ یہ امریکہ اور یورپ کے ٹیسٹ سے دو گنا بہتر اور کامیاب تھا ،،جنوبی کوریا نے امریکہ کے کہنے پر ہمارے خلاف منفی پرو پیگنڈا شروع کر رکھا ہے،اگر یہ پرو پیگنڈا بند نہ کیا گیا تو سیئول کو بتانا ہپڑے گا کہ پیانگ یانگ کا ایٹم بم بھی دنیا میں سب سے بہتر ہے اور ہائڈروجن بم بھی،سیئول اپنے منفی پروپیگنڈے سے باز آجائے یا جنگ کیلیے تیار رہے