منورتالپور پرجھوٹا مقدمہ درج کرا کر وزیراعظم نے انہیں سال کا پہلا تحفہ دیا ہے جس پر وہ ان کے مشکور ہیں:آصف علی زرداری

اپنے بیان میں سابق صدرآصف علی زرداری نے حکومت پرطنز کے نشترچلائے اورمسلم لیگ نون کی قیادت کوشدید تنقید کانشانہ بنایا،،،آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم پر مقدمات درج کرائے گئے لیکن اب تک کچھ بھی ثابت نہیں ہوا۔ سابق صدر نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف سن لیں کہ ہم ماضی میں بھی ان مظالم کامقابلہ کرتے رہے ہیں اور اب بھی کریں گے۔ افسوس ہےکہ آپ نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا۔ لوگ پیپلزپارٹی کےخلاف نہ ماضی میں کامیاب ہوئے نہ اب ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کئی ڈکٹیٹروں نے پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکے۔ عوام کے حقوق کیلئے پیپلزپارٹی اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔۔