امریکہ میں کوڑے کے ڈبے میں سونے والے شخص کو لینے کے دینے پڑ گئے
نیویارک کے شہر روکسٹر میں ایک شخص کو کوڑے کے ڈبے میں سونا مہنگا پڑ گیا، حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص رات کو سردی سے بچنے کیلئے کوڑے کے ڈبے میں لیٹ گیا صبح صفائی والے ٹرک نے ڈبہ اٹھا کر کوڑے کے ڈھیر میں پھینکا جس سے اندر موجود شخص کی ٹانگ ٹوٹ گئی اور وہ چلانے لگا، ٹرک ڈرائیور نے ریسکیو ٹیم کو کال کردی اور اسے فوری طور پر ہسپتال داخل کرادیا گیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ امریکہ میں حالیہ سردی کی شدید لہر کے باعث بے گھر افراد کوڑے کے ڈبے میں سو جاتے ہیں جس کے تدارک کیلئے ڈبوں کو اب بند کرکے رکھا جا رہا ہے