اس طرح کے نکاح کا اعلان کرنا بھی نہیں چاہیے۔ مفتی عبدالقوی
جب ہر جگہ عمران خان کی تیسری شادی کے چرچے ہو رہے ہوں تو مقتی عبدالقوی بھی کہاں چپ رہنے والے ہیں، ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی نے کہا کہ عمران خان میں تبدیلی آچکی ہے، عمران خان اور بشرہ بی بی کی خاموشی نکاح ہونے کی واضح دلیل ہے، اس طرح کے نکاح کا اعلان بھی نہیں کرنا چاہیے، محترمہ نے نکاح کا پیغام بھیجا جو شریعیت میں جائز ہے، دلہا اور دلہن خاموش ہیں اور عمران خان کے نکاح خواں بھی خاموش ہیں، مفتی عبدلقوی نے مزید کہا کہ وزارت مذہبی امور حجاج کرام سے پیسے وصول کرکے بینک سے سود لینا چاہتی ہے، اگر تین دن تک فیصلہ واپس نہ کیا گیا تو عدالت جائیں گے