علیمہ باجی کو این آر او وزیراعظم نے دیا: مریم اورنگزیب
۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کی ترجمان اور سابق وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ مشترکہ حکمت عملی پر اجلاس سے مراد سعید، فواد چوہدری اور فیصل واوڈا کو باہر رکھا جائے، یہ ایسا ماحول بنا دیں گے کہ ڈائیلاگ نہ ہوسکے، جب جب یہ تینوں پارلیمنٹ میں ہوتے ہیں اجلاس ہی نہیں چلتا۔انہوں نے کہا کہ فواد چودھری پڑھتے کم ہیں میں نے انہیں پڑھنے کا مشورہ دیا تھا۔ کیا تھے وہ ذرائع جن سے علیمہ باجی نے پراپرٹی خریدی؟ علیمہ باجی کے شوہر غالبا سرکاری افسر ہیں جنہوں نے یہ پراپرٹی خریدی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ فواد چوہدری کا ہر پارٹی میں رہنے کا 6 ماہ کا ریکارڈ ہے، 10 ارب روپے الزام کے کیس میں عمران خان کا وکیل پیش نہیں ہوتا، ایف آئی اے وزیراعظم عمران خان کے انڈر آتا ہے، علیمہ باجی کو این آر او وزیراعظم نے دیا۔ این آر او کی بات کرتے ہوئے حکومت کو شرم آنی چاہیے