موجودہ سلیکٹڈ حکمران چند مہینوں میں ہی عوام کا اعتماد کھوچکے ہیں, احتساب کے نام پراپوزیشن سے انتقام لیاجارہا ہے: طلال چوہدری
فیصل آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وسابقہ وزیر مملکت برائے داخلہ محمد طلال چوہدری ،نے کہا کہ موجودہ سلیکٹڈ حکمران چند مہینوں میں ہی عوام کا اعتماد کھوچکے ہیں اب عوام کہتی ہے کہ اس بہتر تھا پرانا پاکستان ، عوام جان چکے ہیں کہ حکومت کا کوئی ویژن نہیں بلکہ سہاروں کے ذریعے وقت گزاررہی ہے ،سردیوں میں 12گھنٹے لوڈشیڈنگ کے ذریعے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے گرمیوں میں کیا ہوگا لیکن اس کے باوجود عوام کو کام کی بجائے تسلیاں دی جارہی ہیں سچ بولنے والوں سے انتقام لیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے سنیئر نائب صدر ملک عرفان خلیل کی رہائش گاہ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پوری قوم دیکھ رہی ہے کہ احتساب کے نام پراپوزیشن سے انتقام لیاجارہا ہے تبدیلی کے دعوے دار حکمرانوں نے کسانوں کے ساتھ جو ظلم کیا اسے قوم معاف نہیں کرے گی گنے کا ملز گیٹ ریٹ 180روپے کنڈوں (ڈپو) پر 160روپے اور کاشتکاروں کو 140روپے دیے جارہے ہیں ہمارے دور میں احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کے نام نہاد لیڈر اب کیوں خاموش ہیں اس موقع پرٹکٹ ہولڈ 99پی پی چوہدری اکبر علی گجر۔ آفتاب اکبر چوہدری، ملک مقصود ،محمد سعید چوہدری ودیگر بھی موجود ہیں