عمران خان چوروں لٹیروں اور نوسر بازوں کے خلاف کھڑے ہیں: فیاض الحسن
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا قائد اور اس کی ٹیم پاکستان کو بچانے کی جدوجہد کررہی ہے، نیب کی پیشیوں پر وکٹری بنانے والے چوروں کو نشان عبرت بنائیں گے۔ وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ ملک میں کرپٹ عناصر کی کوئی جگہ نہیں ہے، چوروں لٹیروں کا احتساب جاری رہے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔