پولیس کی ایک ماہ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی
پولیس کی ایک ماہ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی ، ڈکیتی، راہزنی و چوری کی وارداتوں میں ملوث چھ گروہوں کے 24ارکان گرفتار ملزمان کے قبضہ سے انچاس لاکھ ساٹھ ہزار روپے مالیت کے موبائل فونز، زیورات ، نقدی و مسروقہ مال برآمد کر لیا، ڈی پی او امیر عبداللہ خان نیازی پولیس نے مختلف مقدمات میں مطلوب 228 اشتہاری ملزمان اور 47عدالتی مفروروں کو بھی گرفتار کرکے جیل بھجوایا، ڈی پی او امیر عبداللہ خان نیازی درجنوں منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 72 کلو گرام چرس، آدھا کلو گرام ہیروئن، چار سو 69 بوتل شراب برآمد کرکے اٹھارہ شرابی بھی گرفتار کئے ، ڈی پی او امیر عبداللہ خان نیازی ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی کے دوران تین کلاشنکوفیں، 63 پستول، آٹھ رائفلیں، آٹھ بندوقیں، دو خنجر اور پانچ سو سینتیس گولیاں برآمد کی گئیں، عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پولیس الرٹ ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مہم جاری ہے، ڈی پی او امیر عبداللہ خان نیازی