سابق گورنرسندھ محمدزبیر کو مسلح افراد کی حملے کی کوشش
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پیش آیا۔ سابق گورنر سندھ اور ن لیگ کے مرکزی رہنما محمد زبير کو مسلح افراد نے روکنے کی کوشش کی۔ليگی رہنما نے مسلح افراد کو ديکھ کر گاڑی بھگا دی اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے محفوظ رہے۔ سابق گورنر سندھ اور ن لیگی رہنما اہليہ کے ہمراہ گاڑی ميں جارہے تھے۔ليگي رہنما محمد زبيرنے واقعے کی اطلاع اعلی ٰ حکام کو دے دی ہے۔ سابق گورنر محمد زبیرنے اس حوالے سے بتایاکہ کرولا کارنے ان کی گاڑی کو بلاک کرنے کی کوشش کی، اس کارمیں دو سے تین افراد سوارتھے۔ انھوں نے بتایاایک موٹرسائیکل سوارآگے تھا اورایک یا دوپیچھے تھے۔ جبکہ حملہ آوورکے ہاتھ میں پستول تھی۔ ان کاکہناتھا کہ انھیں دھمکیاں ملتی رہی ہیں اور وہ دہشت گردی کے حوالے سےکھل کربات کرتےرہےہیں ۔ دھمکیوں کے باوجود سندھ حکومت کی جانب سے سابق گورنر سندھ کو سیکیوریٹی فراہم نہیں کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ محمدزبیر وفاقی وزیرخزانہ اور پی ٹی آئی رہنما اسدعمرکےسگے بھائی بھی ہیں۔