سونے کی قیمتوں میں مزید کمی
عالمی بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 7 ڈالر کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1284 ڈالر تک پہنچی۔ عالمی مارکیٹ میں کمی کے مثبت اثرات مقامی مارکیٹوں پر بھی نظر آئے جس کے باعث سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 اور دس گرام کے بھاؤ میں 358 روپے کی کمی دیکھی گئی۔ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی اور کوئٹہ کے صرافہ بازاروں میں فی تولہ اور 10 گرام سونے کی خرید و فروخت 66 ہزار 900 اور 57 ہزار 342 روپے کے ساتھ ہوئی