وزیراعظم کی گیس کی طلب ورسد کے مسائل حل کرنے کی ہدایت
وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کوپٹرولیم اورتوانائی کے وزراء کے ساتھ مشاورت سے گیس کی طلب ورسد کے مسائل حل کرنے کیلئے جدید اور مربوط نظام وضع کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے اسلام آباد میں توانائی کے بارے میں کابینہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ملک میں گیس کے بحران پرایک ہفتے میں قابوپانے کی ہدایت کی۔انہوں نے گیس کی طلب اوررسدکافرق ختم کرنے اوراس مسئلے کے حل کے لئے متعلقہ محکموں کے درمیان روابط بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔وزیراعظم نے کہاکہ گیس اور بجلی کے محکموں میں چوری اوربدانتظامی کی سزا عوام کودیناکسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔انہوں نے متعلقہ محکموں کوبجلی چوری کے خلاف مہم مزید موثربنانے کی ہدایت کی تاہم انہوں نے خبردارکیاکہ دوسروں کی چوری اوربدانتظامی کابوجھ یوٹیلٹی بلز ادا کرنے والوں پرنہیں ڈالاجائے ۔وزیراعظم کو ملک میں گیس کی طلب اوررسد سے متعلق شکایات کے حل کے لئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔انہیں بجلی کی روک تھام اور اس سلسلے میں کامیابیوں سے بھی آگاہ کیاگیا۔