پاکستان افغانستان میں پائیدارامن کیلئے کرداراداکرتارہے گا:وزیر خارجہ
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ پاکستان افغانستان میںپائیدارامن کے قیام کے لئے موثرکرداراداکرتارہے گا۔انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں افغان مصالحتی عمل کے بارے میں افغان صدر کے خصوصی نمائندے عمردائودزئی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں امن نہ صرف افغانستان میں بلکہ پورے خطے میں استحکام کاضامن ہے ۔ انہوں نے افغان نمائندے کو خطے میں امن اور استحکام یقینی بنانے کیلئے پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ عالمی برادری بھی افغانستان میں مصالحت کیلئے پاکستان کے موقف کا اعتراف کرتی ہے ۔اس موقع پرعمر دائود زئی نے افغانستان اور خطے میں امن اور استحکام لانے کیلئے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کوسراہا۔