صادق آباد: گیس پائپ لائن دھماکے سے پھٹ گئی
صادق آباد میں بھونگ کے قریب گیس پائپ لائن دھماکے سے پھٹ گئی، قریبی آبادی کو خالی کرالیا گیا، حکام نے ایک گھنٹے بعد لائن کنکشن منقطع کیا، 4 گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا گیا، آگ پر فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیوں اور واٹر باوزر نے حصہ لیا۔آگ بھونگ کے قریب زیر زمین سوئی گیس کی 36 انچ قطر کی پائپ لائن میں دھماکے سے لگی، 4 گھنٹے بعد پائپ لائن میں گیس کی سپلائی روک کر آگ پر قابو پالیا گیا۔ آگ اتنی شدید تھی کہ دھویں کے بادل پورے علاقے میں پھیل گئے۔