اب امریکا چاند پر بھی بیس بنائے گا۔
دنیا کی سپر پاور امریکا دنیا کے ہر دوسرے ملک کے بعد اب چاند پر بھی بیس بنائے گا۔ جس کے ساتھ امریکہ خلا میں ایک اسٹیشن بھی بنائے گا جوکہ چندا ماموں کے گرد مدار میں گھومتا رہے گا۔ گذشتہ 50 سال میں چاند پر کسی انسان نے قدم نہیں رکھا۔ امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسانے کہا ہے کہ اب یہ صورتحال تبدیل ہوگی۔ امریکا 2028 تک چاند پر بیس بنائے گا اور ایک خلائی اسٹیشن بنائےگا۔ وہ عالمی خلائی اسٹیشن کے طرح چاند کے مدار میں مستقل طور پر گھومتا رہے گا۔ ناسا حکام کا کہنا تھا کمرشل پارٹنرز اور اسپیس ایجنسیوں کے ساتھ کام کررہے ہیں۔وہ نو سال میں چاند پر بیس اور خلائی اسٹیشن بھی بنائیں گے۔ الاباما میں ناسا کے مارشل اسپیس فلائٹ سینٹر کی ڈائریکٹر جوڈی مارشل 2018میں کانگریس کو بتاچکی ہیں کہ خلا ءمیں ترقی کرنے ہے تو سرخ سیارے مریخ سمیت چاند پر بھی جانا ہوگا امریکا کو اپنا پروگرام تیز کرنا ہوگا۔