اسرائیل نے غزہ کی پٹی کو قطری امداد جاری کرنا بند کر دی
قابض صہیونی ریاست نے محصور فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی کے عوام کو قطر کی طرف سے دی جانے والی مالی امداد روک دی ہے جس کے نتیجے میں غزہ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی متاثر ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے قطر کی طرف سے دی جانے والی امداد کی تیسری قسط منجمد کرتے ہوئے اس کی غزہ کو جاری کرنے پر پابندی عا ئد کردی ہے۔اسرائیلی حکومت کی طرف سے یہ اقدام ایک ایسے وقت میں کیا گیا جب دوسری جانب صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری کی ہے۔خیال رہے کہ غزہ کی پٹی کو قطر کی طرف سے ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی رقم ادا کی جاتی ہے۔ اس کےعلاوہ قطر کی طرف سے غزہ کے محصوررین اور غریب شہریوں کے لیے مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ یہ امداد اسرائیل کے توسط سے غزہ تک پہنچائی جاتی ہے۔