پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ انڈوومنٹ فنڈ کے قیام کیلئے ایک ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ انڈوومنٹ فنڈ کے قیام کیلئے ایک ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی ہے۔یہ منظوری بدھ کے روز اسلام آباد میں مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کے زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی۔کمیٹی نے ترکمانستان افغانستان پاکستان بھارت گیس پائپ لائن منصوبے کی قیمتوں پر مذاکراتی کمیٹی کے قیام کی منظوری بھی دی،علاوہ ازیں ای سی سی نے واپڈا کو 17 ارب 50 کروڑ روپے کا قرضہ حاصل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ واپڈا اپنے واجبات کی ادائیگی کے لیے یہ قرضہ حاصل کرے گا۔اعلامیہ کے مطابق ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے 5 ارب روپے قرضے کی حکومتی ضمانت میں توسیع کی سمری منظور منظور کرلی۔اجلاس میں سوئی سدرن کو گیس بلوں کی ادائیگی کیلئے تین ارب روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے رزک گیس فیلڈ سے سوئی سدرن کو 16 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ رزک گیس فیلڈ 3 سے 9 سے 10 ایم سی ایف ڈی گیس کی فراہمی کا امکان ہے۔ای سی سی نے وزارت خزانہ کو پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کی مالی حالت ٹھیک کرنے کی ہدایت کردی۔ای سی سی اعلامیہ کے مطابق ایکسچینج ریٹ میں کمی کے باعث پی ایس او کو 28 ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔ پی ایس او کی مالی حالت کو بہتر کرنے کے لیے مختلف آپشنز کا جائزہ لیا جائے.