وزیراعظم نے واضح کیا پاکستان کسی نئی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا، فردوس عاشق
اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ جنگ خطے اوردنیا کے مفاد میں نہیں، وزیراعظم نے واضح کیا پاکستان کسی نئی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔ تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا وزیراعظم نے وزیرخارجہ کو ایران، سعودی عرب،امریکا کا دورہ کرکے متعلقہ وزرائےخارجہ سے ملاقات کرنے کی ہدایت کی، وزیراعظم کی ہدایت ذمہ دار جمہوری ریاست ہونے کا ثبوت ہے۔