آسٹریلیا نے 10 ہزار اونٹوں کو مارنے کی منظوری دے دی
آسٹریلیا نے 10 ہزار اونٹوں کو مارنے کی منظوری دے دی، اونٹوں کو گولی مارنے کا حکم خشک سالی کے باعث دیا گیا، اونٹوں کی وجہ سے ملک میں خشک سالی بہت زیادہ بڑھ رہی تھی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ جنگلی اونٹوں کی موجودگی سے ملک میں خشک سالی میں بہت زیادہ اضافہ ہو رہا ہے۔اسلئے اونٹوں کو گولی مارنے کا حکم دیا ہے ۔ اس عمل کے لیے پروفیشنل شوٹرز ہیلی کاپٹروں کے ذریعے اپنا کام سر انجام دینگے۔ دوسری جانب آسٹریلیا میں گزشتہ سال لگنے والی آگ پر ابھی تک قابو نہیں پایا گیا تھا۔واضح رہے کہ آ سٹریلیا کے جنگلات میں گزشتہ دنوں لگنے والی آگ نے اب تک تقریباََ 50 کڑور جانوروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔