سندھ یونیورسٹی طلباو طالبات کو پریشان کرنے کا تعلیمی ادارہ بن گیا
سندھ یونیورسٹی طلباو طالبات کو پریشان کرنے کا تعلیمی ادارہ بن گیا، ڈائریکٹر ایڈمیشن سیٹ پر موجود نہیں داخلے کیلئے طلباء و طالبات کے ساتھ والدین پریشان گورنر سندھ سمیت اعلی حکام سے نوٹس لینے کی کی اپیل۔سندھ یونیورسٹی میں داخلے کی شوشل میڈیا پر رشوت لیکر ایڈمیشن کی وڈیو وائرل کے بعد ڈائریکٹر ایڈمیشن سیٹ پر موجود نہیں ،نئے داخلوں کے ٹیسٹ پاس طلبا و طالبات ڈائریکٹر ایڈمیشن کے دروازے کے باہر موجود لیکن سندھ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن غلام محمد بھٹو بروز جمعرات دوپہر 2بجے تک دفتر ہی نہیں پہنچ سکے جس کے سبب حیدرآباد سمیت اندرون سندھ سے ایڈمیشن کے مسائل پر آئے ہوئے طلباءو طالبات سمیت ان کے والدین شدید پریشانی میں مبتلا ہے۔ طلبا و طالبات نے گورنر سندھ سمیت اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ دنوں شوشل میڈیا پر یونیورسٹی میں ایڈمیشن کیلئے رشوت دینے کی بھی وڈیو وائرل ہوچکی ہے۔