پہلی مرتبہ پاکستان کی ترسیلات مسلسل 6 ماہ تک 2 ارب ڈالر سے زیادہ رہیں, وزیر اعظم عمران خان اوورسیز پاکستانیوں کے شکرگزار
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماہِ دسمبر میں 2 اعشاریہ 4 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیجنے پر اوورسیز پاکستانیوں کا شکر گزار ہوں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ماشا اللہ پہلی مرتبہ پاکستان کی ترسیلات مسلسل 6 ماہ تک 2 ارب ڈالر سے زیادہ رہیں۔انہوں نے کہا کہ چھ ماہ میں مجموعی طور پر 14 اعشاریہ 2 ارب ڈالر ملک میں آئے۔وزیر اعظم عمران خان نے تحریر کیا کہ رواں مالی سال کے ان 6 ماہ کی ترسیلات کامجموعی حجم 14.2 ارب ڈالر رہا جو گزشتہ برس سے 24.9 فی صد زیادہ ہے.