منتظمین کا شہدا کی تدفین اور دھرناختم کرنے کا اعلان

کوئٹہ میں حکومتی کمیٹی کے ہزارہ برادری کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ دھرنا ختم کرنے کا اعلان۔ میتیں امام بارگارہ منتقل۔ کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی، وفاقی وزیر علی زیدی اور معاون خصوصی ذلفی بخاری کے ہزارہ برادری کےساتھ مذاکرات کامیاب۔ دھرنا منتظمین کا شہدا کی تدفین اور دھرنا ختم کرنے کا اعلان۔ میتیں امام بارگاہ ولی عصر ہزارہ ٹاؤن منتقل کردی گئیں۔مقتولین کو آج شہدا قبرستان ہزارہ ٹاؤن میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ دھرنے کے شرکا سے حکومتی سطح پر چھ روز کے دوران صوبائی اور وفاقی حکومت کے نمائندوں نے پانچ مرتبہ مذاکرات کیے جو ناکام رہے لیکن تمام کوششیں ناکام ثابت ہوئیں مظاہرین نے ہر بار اپنایا مطالبہ دھرایا کہ وزیراعظم خود آئیں۔چھٹے روز کیئے گئے مذاکرات کامیاب ہوئے جس کے بعد مظاہرین شہدا کی تدفین اور دھرنا ختم کرنے پر تیار ہوئے۔ ملک بھر میں دیئے گئے دھرنے ختم کرنے کے اعلان کے بعد مختلف شہروں اور شاہراہوں پر دیئے گئے دھرنے کے شرکا گھروں کو واپس لوٹ گئے۔ رکاوٹیں ہٹا دی گئیں اور سڑکیں کھول دینے سے ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہو گئی۔ زندگی کے معمولات بحال ہوجانے پر عوام کا خیر مقدم