پوری کوشش ہے بلوچستان کا احساس محرومی ختم کیا جائے، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا تھا کہ شہدا کے لواحقین کے تمام مطالبات جائز تھے یہ۔ انہوں نے کہا حکومت کی جانب سے لواحقین کا مشکور ہوں کہ انہوں نے ہمیں عزت دی۔جام کمال نے کہا ہم یہ نہیں کہتے کہ ساری چیزیں ٹھیک ہیں۔ ڈھائی سال سے حکومت اپنی ذمہ داری کو پوری کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ ہم سے بھی غفلت اور لاپرواہی ہوسکتی ہے۔ ہم میں جب کوتاہیاں ہوں تو نشاندہی کی جائے۔ انہوں نے کہا ہماری کوشش رہی ہے کہ ہر حوالے سے تعاون رہے اور حکومت کے لحاظ سے ہمیشہ لوگوں کیساتھ تعاون رہے گا۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف سمیت بہت سے لوگ یہاں آئینگے۔ میں سیاستدانوں سے کہتا ہوں کہ انہیں ایسے واقعات کا انتظار کیے بغیر لوگوں کے پاس جانا چاہیے