ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ مستقل طور پر بند، ٹرمپ کی ٹوئٹر انتظامیہ پر تنقید

واشنگٹن : ٹوئٹر انتظامیہ نے صدر ٹرمپ کا ذاتی اکاؤنٹ مستقل طور پر بند کردیا، ٹرمپ نے ٹوئٹر کو ڈیموکریٹ اور بائیں بازو کے انتہاپسندوں کی سازباز قرار دےدیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ذاتی اکاؤنٹ کی مستقل بندش پر ٹرمپ کی ٹوئٹر انتظامیہ پر شدید تنقید کی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ ٹوئٹر آزادانہ تقریر پر پابندی لگانے میں مزید آگے نکل گیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ مجھے، میرے ساڑھے سات کروڑ ووٹرز کو چپ کرانے کےلیے اکاؤنٹ کیا گیا، پیشگوئی کرچکا تھا کہ ٹوئٹر کی جانب سے میرا اکاؤنٹ ہٹایا جائے گا۔