جسٹس قیصر رشید خان نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کا حلف اٹھا لیا

جسٹس قیصر رشید خان نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر ہاؤس میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ گورنر نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سے حلف لیا۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا عہدہ جسٹس وقار احمد سیٹھ کے انتقال کے بعد خالی ہوا تھا۔