Waqt News
Tuesday | March 02, 2021
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پروگرامز
    • Saadat e Ramazan
    • Taakra
    • MAARKA
    • Apna Apna Gareban
    • Labb Azaad
    • News Show
    • Insight
    • Embassy Road
    • Salam Pakistan
    • Karachi Say Khayber Tak
    • Game Beat
    • Ayena
    • The Other Side
    • 2v2
  • ویڈیوز
    • National
    • Politics
    • International
    • Entertainment
    • Sports
    • Business
  • نیوز
    • نیشنل
    • پولیٹکس
    • انٹرنیشنل
    • اینٹرٹینمنٹ
    • سپورٹس
    • ریجنل
    • بزنس
  • اینکرز
  • لائیو ٹی وی
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Roznama Nawaiwaqt
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Waqt News
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پروگرامز
    • Saadat e Ramazan
    • Taakra
    • MAARKA
    • Apna Apna Gareban
    • Labb Azaad
    • News Show
    • Insight
    • Embassy Road
    • Salam Pakistan
    • Karachi Say Khayber Tak
    • Game Beat
    • Ayena
    • The Other Side
    • 2v2
  • ویڈیوز
    • National
    • Politics
    • International
    • Entertainment
    • Sports
    • Business
  • نیوز
    • نیشنل
    • پولیٹکس
    • انٹرنیشنل
    • اینٹرٹینمنٹ
    • سپورٹس
    • ریجنل
    • بزنس
  • اینکرز
  • لائیو ٹی وی
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • سینیٹ انتخابات میں ایک دن باقی ،تیاریاں مکمل
  • ملک میں پہلی بار ایرو سپیس ورکشاپ کے انعقاد پر مبارکباد دیتا ہوں:صدر ڈاکٹرعارف علوی
  • امریکہ کی قائم مقام سفیر انجیلا پی ایگلر سے ملاقات, باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت
  • سپریم کورٹ: اسلام آباد بار کی درخواست خارج ،وکلا کے غیر قانونی چیمبرز گرانے کا حکم
  • فلسطینی خاتون رہنما کو قید و جرمانے کی سزا
  • اسرائیلی فوج کا بیمارفلسطینی قیدی پرتشدد
  • سندھ میں سینیٹ انتخابات پر منڈی لگ رہی ہے، حلیم عادل شیخ
  • سینیٹ انتخابات ماضی کے طریقہ کار کے مطابق ہی ہوں گے
  • شامی فوج نے اسرائیلی حملہ پسپا کردیا
  • دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 9 کروڑ 6 لاکھ سے96ہزار سے زائد
  • پنجاب میں مدر اینڈ چائلڈ اسپتال بنائے جارہے ہیں: یاسمین راشد
  • عمران خان کو ناتجربہ کارکہنے والے ان کے سیاسی یارکرز کے سامنے بے بس نظر آتے ہیں۔  فردوس عاشق اعوان
  • سینیٹ انتخابات میں یوسف رضا گیلانی کی جیت کیلئے پر امید ہیں۔ شاہد خاقان
  •  24 گھنٹے بعد ان کا رونا دھونا شروع ہو جائے گا اور نئی کہانی ڈھونڈیں گے۔ فواد چوہدری کا ٹوئٹ
  • پاک چین سفارتی تعلقات کے ستر سال مکمل ہونے کی تقریبات کا سلسلہ آج سے شروع ہورہا ہے
  •  کوروناوائرس کے باعث ملک بھر میں مزید42 مریض انتقال کر گئے. 
  • آب و ہوا میں تیزی سے رونما ہوتی  تبدیلیاں، کرہ ارض کے لیے خطرناک
  • رینالہ خورد کے قریب خوفناک حادثے میں 3 افراد جاں بحق
  • وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی بلوچ کلچر ڈ ے پربلوچ بھائیوں کو مبارکباد
  • شاہین کی نایاب نسلوں کی بقا کا پروگرام
  • سیالکوٹ : 2 پتنگ فروش گرفتار، چار سو دس پتنگیں اور 45 کیمیکل ڈور برآمد 
  • رواں مالی سال کے پہلے 8ماہ میں 21لاکھ ٹیکس گزاروں کونوٹسزجاری
  • پاکستان ریلویز: انٹرنیشنل گڈز ٹرین سروس 12 سال بعد بحال
  • جماعت اسلامی کا سینٹ انتخابات میں حکومت کو ووٹ نہ دینے کا اعلان
  • پاک چین سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کی تقریبات کا باقائدہ آغاز کل سے ہوگا۔
  • سینیٹ سے ریٹائر ہونے والے اراکین کی مکمل تفصیلات
  • بلوچستان اور کے پی میں بھی پنجاب جیسا فیصلہ ہونے جا رہا ہے
  • پیپلز پارٹی لانگ مارچ کہاں سے شروع کرے گی، اعلان ہو گیا
  • پنجاب میں نیاتعلیمی سال کب شروع ہوگا؟حتمی فیصلہ ہوگیا
  • حکمران جماعت کا ساتھ دینا ملک دشمنی ہے جس کا بوجھ اٹھانے سے لوگ انکار کررہے ہیں

ن لیگ کا ضمنی انتخابات میں اتحادی جماعتوں کے مقابل اپنا امیدار کھڑا نہ کرنے کا اعلان

Jan 09, 2021 | 23:06 11:06 PM, January 09, 2021
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp Whatsapp
ن لیگ کا ضمنی انتخابات میں اتحادی جماعتوں کے مقابل اپنا امیدار کھڑا نہ کرنے کا اعلان

مسلم لیگ (ن )نے ضمنی الیکشن میں اتحادی جماعتوں کے مدمقابل امیدوار کھڑے نہ کرنے کا اعلان کردیا ، پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کے  اجلاس  کے بعدلاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن ) کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال انہوں نے کہا کہ حکومت مخالف سیاسی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کی جماعتوں کے ساتھ مل کر ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے سندھ میں پیپلز پارٹی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات میں اپنا امیدوار نہ کھڑا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کی جماعتوں کے ساتھ مل کر انشا اللہ خالی نشستوں پر بھرپور حصہ لیں گے۔رہنما ء مسلم لیگ (ن)نے امید ظاہر کی کہ پی ڈی ایم کی جماعتیں ہماری جیتی ہوئی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں مکمل ساتھ دیں گی۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں اسی طرح کا ایک واقعہ پیش آیا جب میں وزیر داخلہ تھا اور تب بھی ہزارہ برادری نے آرمی چیف کی آمد تک بھوک ہڑتال کی تھی اور آرمی چیف نے ان کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنی انا پر اڑے رہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سمیت دیگر رہنماوں نے ہزارہ برادری سے ملاقات کر کے پیغام دیا کہ پوری قوم ان کے ساتھ ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ ہزارہ برادری کے اراکین نے افسوس کا اظہار کیا کہ حکومت نے ایک مسلک کے وزیر کو بھیج کر سانحہ مچھ کو مسلک کا مسئلہ بنا دیا۔سانحہ ماڈل ٹاون سے متعلق سوال کے جواب میں احسن اقبال نے کہا کہ 'شہباز شریف نے ایوان وزیراعظم میں سانحہ ماڈل ٹاون کے لوگوں سے ملاقات کی اور میں اس کا چشم دید گواہ ہوں'۔انہوں نے کہا کہ زندگی میں پہلی مرتبہ شہباز شریف کی آنکھوں میں آنسو دیکھے۔مسلم لیگ (ن)کے جنرل سیکریٹری  نے کہا کہ یہ بات ریکارڈ پر لانا چاہتا ہوں کہ سانحہ ماڈل ٹاون کا تعلق اس لندن پلان کی کامیابی سے تھا، جو آپریشن ضرب عضب شروع ہونے کے بعد دم توڑ دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اگر سانحہ ماڈل ٹاون نہ ہوتا تو طاہر القادری واپس کیوں آتے، وہ تو اپنی واپسی کا پروگرام منسوخ کرچکے تھے جب آپریشن ضرب عضب جون میں شروع ہوچکا تھا'۔احسن اقبال نے سوال اٹھایا کہ 'لیکن سانحہ ماڈل ٹاون کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں اپنے کزن کے ساتھ کھڑا کرنے کا وعدہ کس نے کیا تھا، ڈھائی سال ہوگئے کیا مسلم لیگ کی حکومت ہے، کس کی حکومت ہے؟'انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل  ٹاون کے پیچھے وہی ہاتھ تھے جو لانگ مارچ کے پیچھے تھے، دونوں کے دوران بہت رابطہ تھا۔علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ غیرملکی فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کی وکٹ گر جائے گی اور مقدمے کا فیصلہ ہوجائے.  احسن اقبال کا کہنا ہے کہ 2021کوانتخابات کا سال بنانا ناگزیرہے۔انہوں نے کہا کہ جوخود این آراولیکربیٹھا ہے اس سے ہم کیا مانگیں گے۔ نوازشریف کے خلاف ایک سال، عمران کے کیس میں چھ سال سے فیصلہ نہیں ہورہا۔ آریا پارکا مطلب حکومت دسمبرمیں ختم ہونا نہیں تھا، سوفیصد استعفے قیادت کے پاس جمع ہوچکے ہیں، ہم سینیٹ کا میدان ان کے لیے کھلا نہیں چھوڑیں گے۔سابق وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 2014 کے دوران لانگ مارچ عمران خان کی سازش اورفاران فنڈنگ سے ہوئی، اسرائیل لابی سے پیسہ آیا، فاران فنڈنگ کیس میں مدرآف این آراوعمران نے لیا، اگراس کیس کا فیصلہ ہوا تو انکی مڈل وکٹ جائے گی، اسی لیے فاران فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہیں ہورہا۔اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن)کے پارلیمانی بورڈ کا اہم اجلاس ماڈل ٹاون میں ہوا۔مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز بھی لاہور میں پارٹی کے پارلیمانی بورڈاجلاس میں شریک ہوئیں۔اجلاس میں ضمنی انتخابات کیلیے پارٹی امیدواروں سے متعلق مشاورت کی گئی اور اجلاس میں مرتب کردہ تجاویز حتمی منظوری کے لیے پارٹی قائد محمد نواز شریف کو بھیجی جائیں گی۔

پاکستان ریلویز: انٹرنیشنل گڈز ٹرین سروس 12 سال بعد بحال
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp Whatsapp


مشہور ٖخبریں
  • ٹرمپ کی مدت صدارت کے خاتمے سے پہلے ہی میلانیا منظر سے ...

    Jan 09, 2021 | 13:39
  • انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی ...

    Jan 09, 2021 | 02:19
  • سانحہ مچھ کے شہدا کی تدفین، وزیراعظم عمران خان کوئٹہ ...

    Jan 09, 2021 | 14:00
  • اسپین میں کئی دہائیوں بعد بدترین برفانی طوفان

    Jan 09, 2021 | 14:55
متعلقہ خبریں
  • این اے 75 کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کو عبرت ناک شکست ہوگی, ...

    Feb 15, 2021 | 21:36
  • سینیٹ انتخابات میں حکومتی اتحادی جماعت ایم کیوایم ...

    Feb 22, 2021 | 13:36
  • سیالکوٹ میں ضمنی انتخابات: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، ...

    Feb 12, 2021 | 14:30
  • قومی و صوبائی اسمبلی کے دو دو حلقوں میں ضمنی انتخابات ...

    Feb 19, 2021 | 10:16
  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    مردم شماری کے دوران بارہ سوالات پوچھے جائیں گے جبکہ خانہ شماری کے سوالات کی تعداد ...

  • 2

    بھارت : مرد نے دو بچوں کو جنم دے کر ڈاکٹروں کو پریشان کر دیا

  • 3

    شکر گڑھ کے سرحدی علاقے سکھوچک میں ڈرون طیارہ آگرا، حساس ادارے نے ڈرون طیارہ قبضے ...

  • 4

    جڑانوالہ کا موچی 5 کتابوں کا مصنف کئی ایوارڈز حاصل کرچکا

  • 5

    اب نکاح نامے میں جہیز کا بھی خانہ ہوگا۔ عدالت نے حکم دے دیا۔

  • 1

    لاہورمیں CTDنےکارروائی کرتےہوئے6دہشتگردوں کوہلاک کردیا

  • 2

    Protest Against Arrival of Modi In London

  • 3

    American FO blame to Pakistan

  • 4

    Modi visit: 'Huge moment' for UK and India

  • 5

    پشاور: امن دشمنوں نےسرکاری ملازمین کی بس کو نشانہ بنایا،15افراد شہید،30 سےزائد ...

E-Paper - Nawaiwaqt
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہارات
  • رابطہ
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group