ڈاکو بھی آٹا لوٹنے لگے۔

ملک میں آٹے کا بحران ڈاکو بھی آٹا لوٹنے لگے۔ سندھ کے شہر سکھر میں 8 ڈاکو سستے آٹے کے اسٹال سے آٹے کے 20تھیلے چھین کر فرار ہو گئے۔ سکھر میں 8 ڈاکو نے سستے آٹے کے اسٹال سے آٹے کے 20تھیلے چھینے اور با آسانی فرار ہو گئے، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرکے مطابق عارضی اسٹال پر 2روز میں دو ڈکیتیاں پڑچکی ہیں۔ پہلی واردات میں تین ڈاکو 45 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوئے تھے۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کے مطابق دونوں وارداتوں کی اطلاع تحریری طور پر ڈائریکٹر جنرل فوڈ کو دی ہے۔ اب ہر سٹال پر ایک پولیس اہلکارکو تعینات کیا جائے گا۔