کوروناوائرس:پاکستان میں 24گھنٹوں کے دوران 17نئے کیسز رپورٹ

مہلک عالمی کورونا وائرس کے باعث ایک مریض دم توڑ گیا ،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 17نئے کیسز رپورٹ ہوئے،20 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے ۔قومی ادارہ برائے صحت (ین آئی ایچ) کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 17 نئے کیسز رپورٹ کئے گئے ہیں جبکہ ایک مریض کورونا کے باعث ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق این آئی ایچ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت ملک بھر میں کرونا کے17 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 399 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس کے مطابق کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.50 فیصد رہی۔ تاہم 1 مریضوں کی کرونا کے باعث جاں بحق ہو گیا اور اس وقت ملک بھر میں کرونا سے متاثر 20 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔