برطانیہ کا پاکستانی سیلاب متاثرین کیلیے مزید لاکھوں پاؤنڈز امداد کا اعلان

برطانیہ نے پاکستانی سیلاب متاثرہ علاقوں کیلئے 90 لاکھ پاؤنڈ اضافی امداد کا اعلان کر دیا۔ موسمیاتی طور پر مضبوط پاکستان پر جنیوا میں بین الاقوامی ڈونرز کانفرنس میں برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے پاکستانی سیلاب متاثرین کے لیے 90 لاکھ پاونڈز اضافی امداد کا اعلان کیا گیا۔ برطانوی ہائی کمیشن نے کہا کہ برطانوی امداد تعلیم، صاف پانی، صفائی، چھت کی فراہمی پر خرچ ہوگی اس امداد سے 20 ہزار طلبا کو اسکول بھیجنے اور 17 لاکھ کوصحت سہولتیں دی جائیں گی۔ ہائی کمیشن نے بتایا کہ 90 لاکھ پاؤنڈ کیساتھ برطانیہ کی امداد 3 کروڑ 60 لاکھ پاؤنڈ تک پہنچ گئی ہے۔ فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ہرممکن تعاون کریں گے ، پاکستان نے بہادری کیساتھ سیلاب سے ہونیوالی تباہی کا مقابلہ کیا۔