جنیوا کانفرنس سے پیسے تو آئے نہیں، کئی لاکھ ڈالرز دورے پر لگ گئے: فواد چودھری

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جینیوا کانفرنس سے پیسے تو نہیں آئے لیکن کئی لاکھ ڈالرز کابینہ کے دورے پر لگ گئے۔سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہی ہے۔فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹر بیان میں کہا کہ ڈونر کانفرنس میں میزبان فرانس نے دس ملین ڈالر دیے، ایک بھی اہم لیڈر کانفرنس میں شریک نہیں ہوا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اگر ساری کانفرنس ویڈیو لنک پر کرنی تھی تو جینیوا جانے کی کیا ضرورت تھی؟ پیسے نہیں آئے لیکن کئی لاکھ ڈالر وزیراعظم اور ان کی کابینہ کے دورے پر لگ گئے ہیں۔