جنیوا میں وزیر اعظم شہباز شریف سے برطانوی، ازبک وزراء کے ملاقاتیں

جنیوا: وزیر اعظم شہباز شریف نے جنیوا میں ازبکستان کے وزیر خارجہ، برطانیہ کے وزیر برائے ترقی اور چیئرمین چائنہ انٹرنیشنل کوآپریشن سے ملاقاتیں کی ہیں۔وزیر اعظم نے ازبکستان کے وزیرِ خارجہ بختیار سیدوف سے ملاقات میں تجارت کے حجم کو بڑھانے، تجارتی راہداری پر کام کو مزید تیز کرنے اور خطے میں پائیدار امن کیلئے باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ازبک صدر شوکت مرزیئوف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اور انہیں پاکستان آنے کی دعوت دی۔