یوم شہادت حضرت علیؓ .لاہورمیں جلوس کےروٹ پر موبائل سروس بند،کراچی میں گیارہ ہزاراہلکار تعینات ،پشاور اور ملتان میں بھی ڈبل سواری پرپابندی
اکیس رمضان المبارک کو یوم شہادت حضرت علیؓ کےموقع پر لاہور میں جلوس مبارک حویلی سے برآمد ہو کرمقررہ راستوں سےہوتا ہوا کربلا گامےشاہ اختتام پزیر ہوگا،جلوس کےروٹ کو ریڈ زون قرار دیا گیاہے اور اس کی سیکیورٹی کےلیے آٹھ ہزاراہلکار تعینات کئے ہیں جب کہ ہیلی کاپٹرکےذریعے نگرانی بھی کی جارہی ہے کراچی میں بھی تین سو سےزائد مجالس اور ایک سو سترسےزائد جلوسوں کی سیکیورٹی کےلیے گیارہ ہزار اہلکار تعینات کیے گئے ہیں،مرکزی جلوس کےروٹ پر بلند عمارتوں پر سنائپر شوٹربھی تعینات ہیں،جب کہ حساس مقامات پر رینجرز بھی فرائض انجام دے رہی ہے،سندھ کے کئی اضلاع میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہے،ملتان میں بھی جلو س اپنے مقررہ راستے پر رواں دواں ہے،اس موقع پر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر ایک روز کےلیے پابندی بھی عائد ہے،جب کہ پشاور میں بھی یوم شہادت حضرت علیؓ پر سیکیورٹی کےسخت انتظامات کیے گئے ہیں،شہر میں دس جولائی تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی ہے،جب کہ افغان مہاجرین بھی شہر اور کینٹ میں داخل نہیں ہوسکیں گے