روس کے شہر اوفا میں شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس آج ہو رہا ہے

خبر ایجنسی کے مطابق اوفا میں آج اور کل ہونے والے سربراہی اجلاس میں پاکستان اور بھارت کو باقاعدہ رکنیت ملنے کے امکانات واضح ہیں، جس کا عندیہ تنظیم کے سیکریٹری جنرل نے بھی دیا ہے،،شنگھائی تعاون تنظیم میں روس، چین، قازقستان ، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان رکن ممالک ہیں، یہ 15جون 2001 ء میں قائم ہوئی تھیتنظیم کے ان رکن ممالک کا تعاون رفتہ رفتہ سیاسی، سیکیورٹی، سفارتی اورتجارتی سطح تک پھیل چکا ہے ۔ چارٹر کے مطابق تنظیم کے بنیادی مقاصد میں رکن ممالک کے درمیان اعتماد سازی میں اضافہ، بہترہمسائیگی اور دوستی، سیاسی ، اقتصادی، تعلیمی، ثقافتی اور ماحولیاتی ترقی بھی شامل ہے ۔