سپریم کورٹ نے تیرہ جولائی کوفلڈ کمیشن کااجلاس بلا کر رپورٹ پیش کرنےکی ہدایت کردی

جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بینچ نےفلڈ کمیشن عمل درآمد کیس کی سماعت کی،ڈپٹی اٹارنی جنرل سہیل محمود نےعدالت کوبتایا کہ وفاق نےکمیٹی قائم کی ہے،جس میں متعلقہ اداروں کےاعلیٰ افسر شامل ہیں،اس کمیٹی کاایک اجلاس بھی ہواہے،جس پرجسٹس ثاقب نثارنےریمارکس دیئے کہ سماعت سےایک روز قبل اجلاس بلانا دکھاواہے،اب تک توکئی اجلاس ہوناجاچاہیےتھے،انہوں نےریمارکس میں کہا کہ مون سون شروع ہو چکا ہے،کسی بھی وقت کوئی بد قسمت واقع پیش ہو سکتا ہے ،عوام کی جان و مال دو بنیادی حقوق ہیں ایسی آفت آنے سے پہلے حکومتی مشینری کو تیار رہنا چاہیے،عدالت نے کمیٹی کااجلاس تیرہ جولائی کوبلانےکی ہدایت دیتے ہوئے رپورٹ پیش کرنےکاحکم بھی دے دیا،عدالت نےن لیگ کی رہنماماروی میمن کو اس کمیٹی میں کورٹ کا نمائندہ مقرر کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی