ہالی وڈ کی نئی ایکشن ایڈوینچر فلم "دی فائنسٹ آور" کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔۔فلم آئندہ سال انتیس جنوری کو ریلیز ہوگی
سچےواقعے پر مبنی فلم کی کہانی میں دو آئل ٹینکرز شدید طوفان میں پھنس جاتے ہیں ،ٹینکرز پر موجود لوگوں کو بچانے کیلئے کوسٹ گارڈ جان ہتھیلی پر رکھ کر ریسکیو مشن پر روانہ ہوتے ہیں۔فلم کی ہدایت کارکریگ گلیسپی ہیں جبکہ مرکزی کرداروں میں کرس پائن،بین فاسٹر ،،کیسی ایفلیک اور ایرک بانا جلوہ گر ہیں۔دل دہلا دینے والے مناظر سے بھرپور آئندہ سال انتیس جنوری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی