عمران خان کا دھرنے کے دنوں کی ارکان اسمبلی کو ملنے والی تنخواہیں واپس کرنے کا اعلان
اسلام آباد میں تحریک انصاف کی ایڈوائزری کونسل کے اجلاس کےبعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئےعمران خان نے کہا کہ ضیاء اللہ آفریدی تحریک انصاف کے اہم کارکن ہیں لیکن کرپشن کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔
جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمیشن کا فیصلہ ہرحال میں قبول کریں گے۔ اڑھائی کروڑ ووٹوں کا کسی کے پاس کوئی ریکارڈ نہیں۔ انکوائری کمیشن میں حفیظ پیرزادہ نے زبردست دلائل دیے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ انتخابات دو ہزار پندرہ میں ہی ہوں گے۔ تحریک انصاف میں جو بھی آئے گا اسے قبول کریں گے۔
چئیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ رینجرزکراچی میں امن قائم کررہی ہے۔ کراچی میں پولیس مافیازکے سامنے بے بس ہوچکی ہے۔ ایم کیو ایم نے کراچی میں پولیس اہلکاروں کو چن چن کرقتل کیا۔