لاہور ہائیکورٹ نے ایان علی کی درخواست ضمانت پر وفاقی حکومت اور کسٹم انٹیلی جنس سے جواب طلب کرلیا
لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس انوار الحق اور جسٹس ارشد محمود تبسم پر مشتمل دو رکنی بنچ نےسماعت کی۔ایان علی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزمہ کو راولپنڈی ایئرپورٹ کے جس مقام سے گرفتار کیا گیا وہاں وہ مسافر کی تعریف میں نہیں آتیں تھیں۔انکا کہنا تھا کہ ہرشہری کو کرنسی سمگلنگ سے متعلق سٹیٹ بینک کے سرکلر سےمتعلق معلومات نہیں ہیں،،انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمہ ایان علی کی ضمانت منظور کی جائے۔ عدالت نےدلائل سننےکےبعد وفاقی حکومت اور کسٹم انٹیلی کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے ایک ہفتےمیں جواب طلب کرلیا۔