شمالی کوریا نے آبدوز سے بیلسٹک میزائل فائر کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے
جوہری دھماکوں،ہائدروجن بم کے دھماکے ،مختلف میزائل ٹیسٹ کے بعد شمالی کوریا نے ایک اور خطرناک ہتھیار کا کامیاب تجربہ کیا ہے ،پیانگ یانگ کے مطابق ہفتے کی صبح ساڑھے گیارہ بجے شمالی کورین نیوی نے آبدوز سے بیلسٹک میزائل کرنے کا کامیاب ٹیسٹ کیا ہے ،،یہ ٹیسٹ جنوبی کوریا اور امریکہ کی جانب سے کورین سمندری حدود میں میزائل نصب کرنے کے فیصلے کے چوبیس گھنٹے بعد کیا گیا ہے ،،چین بھی اپنے جنوبی سمندر میں جنگی مشقیں کر رہا ہے اور روس نے بھی امریکہ کو اس علاقے میں میزائل نصب کرنے سے باز رہنے کو کہا ہے ،،شمالی کوریا کی جانب سے بیلسٹک میزائل کا ٹیسٹ چین ،جاپان اور کورین کی سمندری حدود میں پہلے سے موجود انتہائی کشیدگی کو بڑھا دے گا ،،ادھر جنوبی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ پیانگ یانگ کا بیلسٹک میزائل ٹیسٹ ناکام ہو گیا ہے