بھارت کی ریاست مغربی بنگال میں عوام اور حکومت کے درمیان جنگ-
بھارت کی ریاست مغربی بنگال میں عوام اور حکومت کے درمیان جنگ چھڑ گئی ،، مظاہرین نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا ،، اور حکومت مخالف نعرے لگائے ،، مظاہرین شہر میں جگہ جگہ احتجاج کرتے رہے ،، جس دوران ایک پولیس اسٹیشن میں بھی آگ لگا دی گئی،، جس پر پولیس نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی ،، جس سے کئی ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے،، دارجیلنگ کی مقبول کھلونا ٹرین کے ایک اسٹیشن میں بھی آگ لگا دی گئی ،،مظاہرین نے پولیس کی گاڑیوں میں بھی توڑ پھوڑ کی ،، پولیس کا دعوی ہے کہ مظاہرین کو قابو کرنے کے لئے پہلے آنسو گیس کے گولے چھوڑے گئے اور ربڑ کی گولیاں چلائی گئیں۔ اس کے بعد ہی فائرنگ کی گئی،، ادھر مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے ان فسادات کی جڑ بی جے پی کو قرار دے دیا ہے ،، جبکہ مذاکرات کے ذریعے معاملے کو حل کرنے کی تجویز دی ہے،،