پولنگ کے دوران مخالفین نے حالات خراب کرنے کی کوشش کی
پی ایس ایک سوچودہ کے ضمنی الیکشن میں پولنگ اسٹیشن کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کوخانہ پُری کیلیے امیدوارکھڑا کیا گیا ہے۔ خالف سیاسی پارٹیوں کی جانب سے حالات خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔ پولنگ اسٹیشن میں امیدوار،پولنگ ایجنٹ،ووٹرکوجانے کی اجازت ہوتی ہے۔ شفاف انتخابات کیلئے رینجرز اور پولیس بھی تعینات کی گئی ہےایم کیو ایم کے رہنما محفوظ یار خان نے بھی پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محفوظ یار خان کا کہنا تھا کہ حلقے میں الیکشن کےبارے میں تحفظات ہیں۔ دھاندلی کی خدشات کے بارے میں الیکشن کمیشن اور سندھ ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کی تھیں