ایم کیو ایم کے رہنما محفوظ یار خان نے چنیسر گوٹھ پولنگ اسٹیشنز کا دورہ
کراچی میں ایم کیو ایم کے رہنما محفوظ یار خان نے چنیسر گوٹھ پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے انکا کا کہنا تھا کہ حلقے میں الیکشن کےبارے میں پہلے سےہی تحفظات تھے۔ دھاندلی کے خدشات کے حوالے سے الیکشن کمیشن اور سندھ ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کی تھیں دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار کامران ٹیسوری نے چنیسر گوٹھ کا دورہ کیا۔ جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ چنیسر گوٹھ پولنگ اسٹیشن میں انتظامیہ کی ملی بھگت سے ٹھپے لگائے گئے اور کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا،انہوں نےکہا کہ اگرووٹنگ صحیح ہوتی رہی تو میڈیا کو کیوں پولنگ اسٹیشن کے اندر جانے سے روکا گیاکامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹٰی نے ضمنی انتخابات میں تشدد کا راستہ اختیار کیا اور محفوظ یار خان کو زد و کوب کیا گیا،ڈی جی رینجرز معاملے پر کارروائی کریں۔۔