رینجرز نے بہت اچھی سیکیورٹی دی جس پر وہ خراج تحسین کی مستحق ہے
کراچی میں میڈیاسےگفتگوکرتےہوئے تحریک انصاف کے رہنمااورپی ایس ایک سو چودہ کے امیدوار نجیب ہارون کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کو معلوم تھا کہ اس کو ووٹ نہیں ملیں گے اس لیےغنڈہ گردی کی گئی۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ پیپلزپارٹی اور متحدہ نے ووٹنگ میں دھاندلی کی۔ رینجرز نے کل بھی اچھا کام کیا اور آج بھی اچھا کام کیا ہے،،اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے کہا کہ پولنگ کے دوران جہاں بھی گئے وہاں لوگوں نے شکایتں کیں۔۔ ضمنی انتخاب میں بھی الیکشن کمیشن ایک بار پھر ناکام ہوگیا۔۔دوسری جانب عارف علوی نے کہا کہ تحریک انصاف پی ایس ایک سو چودہ کے ضمنی انتخاب میں کامیاب ہوگی۔۔ پیپلز پارٹی مخالف ووٹرز کو ووٹ ڈالنے نہیں دیا جا رہا،مہاجر اور سندھ کارڈ استعمال نہیں ہوگا۔اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل کا کہنا تھاکہ مخالفین کی ڈنڈا اور انڈہ فورس سے نمٹنا جانتے ہیں۔رینجرز نے الیکشن کے دوران بہت اچھی سیکیورٹی دی ہے جس پر وہ خراج تحسین کی مستحق ہے۔۔