عمران خان نے قوم کو سپریم کورٹ کا تحفظ کرنے کیلئے تیاری کی کال دے دی
بنی گالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ن لیگ ایک بارپھر سپر یم کورٹ پر حملہ کرے گی اورمیں سپریم کورٹ کو بچانے کیلئے پوری قوم کوتیار رہنے کی کال دے رہاہوں، قطری شہزادہ تلور کے شکار کیلئے پاکستان آ سکتا ہے تو گواہی دینے کیلئے کیوں نہیں آ سکتا؟ ن لیگ کو پتہ چل گیا ہے کہ میچ جیتنے کا کوئی چانس نہیں. چئیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ جے آئی ٹی بننے پر چھوٹے میاں صاحب نے بڑے کو لڈو کھلایا تھا مگر اب کہہ رہے ہیں کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں مانیں گے، میں سمجھتا ہوں کہ یہ لوگ سپریم کورٹ پر حملے کی تیاریاں کر رہے ہیں، عوام تیار رہیں. عمران خان نے کہا کہ ایک خاندان نے کرپشن بچانے کیلئے ادارے تباہ کر دیئے، کپتان نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، گاڈ فادر سے ملک کی جان چھڑانے کیلئے اپنی نااہلی بھی منظور ہے۔ کپتان نے مزید کہا کہ مریم نواز کا پیش ہونا مجھے بھی اچھا نہیں لگا، مجھ پر اور جمائما خان پر یہودی لابی کے الزامات لگائے گئے، مریم نواز لندن فلیٹس کی مالکن ہیں، اس لئے ان کی پیشی ہوئی، اگر پانامہ کیس سازش ہے تو آئی سی آئی جے سے جا کر پوچھیں۔