ماضی میں تلواروں سے جنگیں لڑی جاتی تھیں آج ووٹ کی پرچی پرجنگ لڑی جارہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان
لکی مروت میں ایم ایم اے کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملکی قیادت بنانے کا اختیار عوام کے ہاتھوں میں ہے، پاکستان کو بنے 70 سال ہو گئے،لیکن ملکی سیاست پرقبضہ ہے، ماضی میں تلواروں سے جنگیں لڑی جاتی تھیں آج ووٹ کی پرچی پرجنگ لڑی جارہی ہے،، آج ووٹ کی پرچی کو تلوارکی حیثیت حاصل ہے،عوام اس تلوار سے باطل قوتوں کا خاتمہ کردیں،مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ایم ایم اے صوبے کے ساتھ ساتھ وفاق میں بھی حکومت بنائے گی، ہمارامقابلہ ان قوتوں سے جوملک میں مغربی تہذہب لاناچاہتی ہے، لیکن بتانا چاہتے ہیں کہ یہودیوں اورمغربی تہذیب کےلئے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں۔ فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ راجہ ظفرالحق رپورٹ میں پی ٹی آئی کا شفقت محمود چورنکلا، انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ کام عمران خان کے کہنے پر کیا، پی ٹی آئی ختم نبوت اور قادیانیوں کےقانون میں ترمیم کی مجرم ہے، عوام ختم نبوت پر حملے کے جرم پی ٹی آئی کو شکست سے دوچار کریں۔ پی ٹی آئی کا پرچم ہمارے لئے ایک طعنہ ہے،اسے گھروں سے ہٹائیں