عدالتوں نے نوازشریف کو اپنا موقف پیش کرنے کے لیے کئی ماہ دیئے، اقتدار میں آکر وزیراعظم اور کابینہ کی شاہ خرچیاں کم کریں گے، عمران خان
پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات کے لیے پارٹی منشور پیش کردیا،اس موقع پر تقریب سےخطاب میں عمران خان کا کہناتھا،،کہ یہ کہنا غلط ہے،کہ نوازشریف کو صفائی کا موقع نہیں دیا گیا،،عدالتوں نے نوازشریف کو اپنا موقف پیش کرنے کے لیے کئی ماہ دیئے،ان کے حوالے سے جو فیصلہ آیا ہے،اس سے بڑی تبدیلی آئے گی،عمران خان نے کہا،کہ چیئرمین نیب اچھا کام کر رہے ہیں،اقتدار میں آکر کرپشن ختم کرنے کےلیے نیب،ایف بی آر،ایف آئی اے اور ایس ای سی پی کو ٹھیک کریں گے،،کپتان کا مزید کہناتھا،کہ اقتدار میں آکر وزیراعظم اور کابینہ کی شاہ خرچیاں کم کریں گے،وزیراعظم ہاؤس اور دیگر سرکاری رہائش گاہیں عوام کےلیے کھولیں گے،چیئرمین تحریک انصاف کا کہناتھا،،کہ مدینہ جیسی فلاحی ریاست کے اصول اپنے منشور میں شامل کیے ہیں،،اقتدار میں آکر ایک کروڑ نوکریاں دیں گے،،جب کہ پچاس لاکھ گھر بنائیں گے